اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے پر ردِ عمل دیا ہے .
گزشتہ روز لندن میں مریم اورنگزیب کو پاکستان تحریک انصاف کے شدت پسند کارکنوں نے ایک کافی شاپ میں بدتمیزی اور برے رویے کا نشانہ بنایا تھا .
اس واقعے پر ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی جانب سے افسوس اور پریشانی کا اظہار کیا جا رہا ہے .
This is something which should be reported to the police. These faces are recognisable. Stalking & harassing a person on the street that too a woman & in local cafes is not acceptable. These abusive women & youngsters must be cautioned by the @metpoliceuk pic.twitter.com/nUlY9FrF4V
— Reham Khan (@RehamKhan1) September 25, 2022
ریحام خان نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لندن پولیس کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس کی اطلاع پولیس کو دی جانی چاہیے، یہ چہرے پہچانے جا سکتے ہیں، یوں اس طرح سے سڑک پر کسی عورت کا تعاقب اور اسے کیفے میں ہراساں کرنا کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے، بدسلوکی کرنے والی خواتین اور نوجوانوں کو احتیاط کرنی چاہیے .
Should report these ppl. Follow them & identify them. A complaint should be raised with cafes & restaurants too. Anti social behaviour order should be issued against them. https://t.co/rtsuX4DTMC
— Reham Khan (@RehamKhan1) September 25, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ان لوگوں سے متعلق پی پی ایل کو رپورٹ کرنا چاہیے، ان کا پیچھا کریں اور ان کی شناخت کریں، کیفے کی جانب سے بھی شکایت کی جانی چاہیے، ان کے سماجی رویوں کے خلاف اس قدم پر کارروائی ہونی چاہیے .
آج جو بد تہذیبی اور بد تمیزی مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوئی اگر ایسی ہی کوئی حرکت تحریک انتشار کی کسی خاتون کے ساتھ ہوتی تو Youthian Rights کی علم بردار آنٹی کا ٹویٹر خاموش ہی نہ ہوتا .
— Reham Khan (@RehamKhan1) September 25, 2022
ریحام خان کا ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کی حمایت میں مزید لکھنا تھا کہ آج جو بد تہذیبی اور بد تمیزی مریم اورنگزیب کے ساتھ ہوئی اگر ایسی ہی کوئی حرکت تحریک انتشار کی کسی خاتون کے ساتھ ہوتی تو ’یوتھیئن رائٹس‘ کی علم بردار آنٹی کا ٹوئٹر خاموش ہی نہ ہوتا .
وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن میں موجود وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ماربل آرچ پر ایک کافی شاپ میں کافی لینے کے لیے رکی تھیں .
اس دوران پی ٹی آئی کے مرد اور خواتین نے مریم اورنگزیب کو گھیرا اور اُن پر پاکستانی عوام کا پیسہ لندن میں لٹانے کا الزام لگایا . پی ٹی آئی کی خواتین نے کافی شاپ میں کھڑی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پر غلیظ الزامات بھی لگائے .
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے گھیر لیا تھا .