اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ہالی ووڈ ڈیبیو کی پہلی جھلک مداحوں کیساتھ شیئر کردی

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی نئی فلم ہارٹ آف اسٹون کا ٹیزر مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا .
اداکارہ کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر آنے والی فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے .

اس ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں ہالی ووڈ اداکارہ گیل گیڈوٹ بھی شامل ہیں .

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Alia Bhatt 🤍☀️ (@aliaabhatt)


اس پوسٹ کے ذریعے اداکارہ نے مداحوں کو فلم کی ریلیز سے متعلق بھی آگاہ کیا، یہ فلم اگلے سال نیٹ فلکس پر دیکھی جا سکے گی، جس میں عالیہ کے ایکشن کے مناظر کو بھی خوب سراہا جارہا ہے .
واضح رہے کہ رواں سال 14 اپریل کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی مقبول ترین جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے .

. .

متعلقہ خبریں