اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس میں آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی . سرکاری اعلامیے کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی .
اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزراء شریک ہوں گے .
نیشنل سیکیورٹی اجلاس میں سیلاب کی صورت حال، سیکیورٹی اور دیگر معاملات پر مشاورت ہو گی . ذرائع کے مطابق نیشنل سیکیورٹی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں جبکہ وزیراعظم آفس میں ہونے والی گفتگو کی آڈیو لیک کا معاملہ بھی زیر غور آئے . اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی .