مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کاواقعہ شرمناک ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے مریم اورنگزیب کو ہراساں کرنے کا واقعہ شرمناک قرار دیدیا۔
پیر کے روز اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی گالم گلوچ اور بدتمیزی کی سیاست نا صرف ملک بلکہ بیرون ملک بھی باعث شرمندگی بن چکی ہے،لوگوں سے اپیل ہے پاکستان تحریک انتشار کی سیاست کا حصہ نا بنے، اقتدار میں آنے کیلئے تحریک انصاف کے رہنما ایک بار پھر انتشار پھیلانا چاہتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ25 مئی کے لانگ مارچ اور محاصرے میں ناکامی کہ بعد عمران خان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،انہوں نے خود تسلیم کیا کہ لوگ ان کی لانگ مارچ کی کال پر نہیں نکلے،عوام جانتی ہے یہ حقیقی آزادی نہیں “عمران بچائو” تحریک ہے، اس کا واحد مقصد کیسز اور نااہلی سے بچنا ہے،پی ٹی آئی ایک بار پھر جلائو گھیرائو اور اسلام آباد کے محاصرے کے طبل بجا رہی ہے، عمران خان انتخابات کی نہیں بلکہ اقتدار میں آنے کی یقین دہانی مانگ رہے،شیری رحمان نے کہا کہ یہ جلسوں میں شیر بنتے ہیں ادارون اور لوگوں کو دھمکیاں دیتے ہیں لیکن اندر منت سماجت کرتے ہیں، ان کی سیاست امپائر کی انگلی کے انتظار میں گزر رہی ہے،دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والا سب سے بڑا ڈاکو خود ہے، ان کا کرپشن کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے، ہمارے لاکھوں بھائی، بہنیں اور بچے سیلاب کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں،یہ ان کی مدد کرنے کا وقت ہے جلسوں اور انتشار کا نہیں۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

25 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 hour ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago