انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے مزید سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) چند روز سے ڈالر زوال کی سمت اور پاکستانی روپیہ عروج کی جانب تھا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔آج بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 روپے دو پیسے سستا ہونے کے بعد 234 روپے کا ہو گیا۔آخری سیشنز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوا۔جب کہ روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا۔جبکہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی انٹربنک قیمت میں 3روپے 65 پیسے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد ڈالر کی انٹر بنک قیمت 239 روپے 65 پیسے سے کم ہو کر 236 روپے پر آ گئی تھی۔ پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے پر ماہر اقتصادیات کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان آمد کی خبروں کے پیش نظر ڈالر کی قیمت میں کمی واقعہ ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 1.55روپے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 238.25 روپے سے بڑھ کر239.80 روپے ہو گئی تھی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں2.50 روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت فروخت 245 روپے سے کم ہو کر242.50 روپے پر آ گئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے یورو کی قدر میں9.20روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یوروکی قیمت فروخت244.50 روپے سے کم ہو کر235.30 روپے ہو گئی۔اسی طرح 16 روپے کی نمایاں کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت فروخت 279 روپے سے گھٹ کر263 روپے کی کم سطح پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر1.95روپے سستا ہواجبکہ یورو کی قدر میں 3.15 روپے اور برطانوی کرنسی کی قدر میں6.90 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔یاد رہے کہ 23 ستمبر کو 16 روز بعد پاکستان میں امریکی ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی معمولی کمی ریکا کی گئی تھی جبکہ اب رواں ہفتے کے شروع میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 65 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 237 روپے ہو گئی ہے۔

Recent Posts

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

کراچی (قدرت روزنامہ) آج بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ…

5 mins ago

ٹیوٹا نے اپنے صارفین کے لیے بڑی سہولت متعارف کرادی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی…

8 mins ago

پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ…

11 mins ago

عدلیہ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ 9مئی کے مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے؟ عطا تارڑ کا سوال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کا ہے کہ 9 مئی…

21 mins ago

مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ جون کے…

3 hours ago

بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا…

3 hours ago