پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

کولالمپور (قدرت روزنامہ) پاکستان 13 سال بعد اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب جاپان نے ملائیشیا کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے،فائنل میں پاکستان کا ٹاکرا جاپان سے ہو گا،پاکستان ایونٹ کا آخری لیگ میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ سےکھیلے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا کو 4-5 سے شکست دے دی تھی۔پاکستان ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور 4 میچوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔کینیڈا نے پہلے 17 منٹ میں 0-2 کی برتری حاصل کر کے پاکستان کو بیک فٹ پر ڈال دیاتھا تاہم گرین شرٹس نے شاندار واپسی کرتے ہوئے میچ 4-5 سے جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے پہلے 2 گول ابوبکر محمود نے داغے جس سے قومی ٹیم کی کھیل میں واپسی ہوئی۔اس کے علاوہ ارشد لیاقت، رانا وحید اشرف اور غضنفر علی نے بھی ایک ایک گول کیا۔کینیڈا کی جانب سے شان ڈیوس نے دو دو گول داغے جبکہ ہربیر سندھو اور اوجوت بٹر نے ایک ایک سکور کیا۔گزشتہ روز پاکستان اور جاپان کا میچ 1-1 سے برابر رہا تھا، اس سے قبل پاکستان نے اتوار کو اپنے دوسرے میچ میں کوریا کو یک طرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دی تھی۔پاکستان کا اگلا میچ 10 مئی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔

Recent Posts

میرے اور ساتھیوں کے اوپر اغوا کا مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، گورگین مینگل

وڈھ(قدرت روزنامہ)بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کے بیٹے گورگین مینگل کیخلاف مقدمہ…

9 mins ago

ساحل سمندر کا تحفظ اور سرحدی روزگار کے معاملے پر مشترکہ جدوجہد کرنا ہوگی، پھلین بلوچ

اسلام آباد، کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حق دوتحریک کے سربراہ ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ…

15 mins ago

تربت میں طبی سہولیات کا فقدان، ڈی ایچ او تعریفی بیانات دینا بند کریں، مینا مجید بلوچ

تربت(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنمااوربلوچستان کی پارلیمانی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ مینامجید بلوچ نے آرایچ…

20 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی آزادی اظہار رائے کو سلب کرنا ہے، خضدار پریس کلب

خضدار(قدرت روزنامہ)کوئٹہ پریس کلب کو یرغمال بنانا، آئین کی خلاف ورزی اور آزادی صحافت پر…

34 mins ago

کوئٹہ پریس کلب پر پولیس کا دھاوا اور تالہ بندی کیخلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ہوگا، بی یو جے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان یونین آف جرنلسٹ اور کوئٹہ پریس کلب کے ایگزیکٹو ممبران سمیت تمام سینئر…

46 mins ago

وڈھ کو بھتہ گیروں کے حوالے نہیں کریں گے، جھوٹے مقدمات کی کوئی وقعت نہیں، بی این پی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیا ن میں کہا گیا ہے کہ وڈھ کو…

55 mins ago