ڈالر مزید 3 روپے سستا ہو گیا
کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند روز سے امریکی ڈالر زوال کی سمت اور پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔آج بھی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔آج انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234روپے کا ہو گیا ہے۔
آخری 3 سیشنز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے۔ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہو گیا ہے۔ڈالر کی قدر میں حالیہ کمی سے 740 ارب روپے کے قرضوں کا دباؤ کم ہو گا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا ہے۔