ڈالر مزید 3 روپے سستا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)گزشتہ چند روز سے امریکی ڈالر زوال کی سمت اور پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے . آج بھی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے .

آج انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234روپے کا ہو گیا ہے .
آخری 3 سیشنز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے . ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 236 روپے کا ہو گیا ہے . ڈالر کی قدر میں حالیہ کمی سے 740 ارب روپے کے قرضوں کا دباؤ کم ہو گا .
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
دوسری جانب روپے کو استحکام ملنے کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 330 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41481 پر آ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں