سیاسی منافق فون پر پیٹرول مہنگا اور عوام میں سستا کرنے کی گفتگو کرتے ہیں،شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انکا کہنا ہے کہ سیاسی منافق فون پر کہتے ہیں کہ پیٹرول مہنگا کرو اورعوام میں کہتے ہیں سستا کرو . حساس معلومات کس طرح آؤٹ ہوجاتی ہیں،امید ہے کل سلامتی کونسل اس پرعوام کوبھی اعتماد میں لے گی .

سابق وزیر داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ بہت سنگین معاملہ ہے .
انہیں صرف اپنے داماد عزیز ہیں لیکن ریاست کا قانون عزیز نہیں . یہ کھلا تضاد،شرمندگی اورتشویش ناک ہے . ادھر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے 72 رکنی وفاقی کابینہ کے خلاف شیخ رشید کی پٹیشن پر برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دئیے کہ پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نہ کی جائے . اسلام آباد ہائیکورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی .
شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے . چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سیاسی نوعیت کی پٹیشن لانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ آئندہ ایسی پٹیشن لائی گئی تو مثالی جرمانہ عائد کریں گے . یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا . شیخ رشید کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے پاس عدالت کے سوا کوئی اورفورم نہیں .
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہو چکی،ایسی پٹیشن عدالت نہیں آنی چاہیے پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں وہ فورم ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی . عدالتی کارروائی کے بعد شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہر معاملے میں عدالت کو نہ گھسٹیں،انہوں نے قرار دیا کہ آپ رکن اسمبلی پارلیمنٹ میں واپس جائیں .
صحافی کے سوال پر سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں نہ جانے کا فیصلہ عمران خان کا ہے . عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اپنے مسائل اسمبلی میں جا کر حل کریں،یہ ساری باتیں اسمبلی میں جا کریں،انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں دیا لیکن میرے خیال میں ہماری پیٹشن مسترد ہو جائے گی . عمران خان کا اتحادی اوران کےساتھ ہوں،جب کچھ نہیں نکلتا تو لال حویلی کی چھت ان کو یاد آتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں