پنجگور میں گرج چمک کیساتھ بارش، نشیبی علاقے زیر آب، مچھروں کی بہتات

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری . پنجگور اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، رات گئے بادلوں کی گرج چمک کا سلسلہ جاری رہا .

علاوہ ازیں پنجگور میں بارشوں کے بعد مچھروں کی بہتات رات کو لوگوں کی نیندیں حرام ملریا پھیلنے کا خدشہ . پنجگور میں مچھروں کی بہتات سے شہری پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں اور رات کے وقت مچھروں نے لوگوں کی نیندیں حرام کردی ہیں . عوامی حلقوں نے اپیل کی ہے کہ مچھروں کے خاتمے کے لیے شہر میں فوری طور پر اسپرے مہم شروع کیا جائے . . .

متعلقہ خبریں