نیا انکشاف ۔۔۔عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ملاقات کا نیا رخ سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کی گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں کن اہم موضوعات پر بات کی گئی اس کیااندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو شاباش دیتے ہوئےکہا کہ ویل ڈن،چوہدری صاحب !گزشتہ روز ایوان وزیر اعلیٰ میں عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات ہوئی جو دوگھنٹے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاورشیئرنگ امور کو حتمی شکل دی گئی اور ہرسیاسی چیلنج کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے حکومتی امور احسن طریقے سے چلانے پر چوہدری پرویز الٰہی کی تعریف کی۔تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے نئی قانون سازی پر سابق وزیر اعظم بولے ویلڈن، چوہدری صاحب ! یہ اقدام نئی نسل کو تباہی سے بچانے میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے بتایا کہ منشیات کے خلاف منصوبے میں عالمی بینک نے بھی فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے کہا کہ آڈیولیکس سے ن لیگ کی نام نہادقیادت کا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے آگیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے بتایا کہ منشیات کے خلاف منصوبے میں عالمی بینک نے بھی فنڈ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس کے علاوہ عمران خان نے کہا کہ آڈیولیکس سے ن لیگ کی نام نہادقیادت کا اصل چہرہ ایک بار پھر قوم کے سامنے آگیا۔