ڈار نے آتے ہی ڈالر کے پر کاٹ گئے، امریکی کرنسی میں ڈھیر، روپے نے کہیں کا نہ چھوڑا، قیمت میں بڑی کمی
کراچی (قدرت روزنامہ) ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 234 روپے میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ تین کاروباری دنوں میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا ہوچکا ہے،
ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 740 ارب روپے کمی بھی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 6 روپے 90 پیسےکم ہوکر 237 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا، انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےکمی کے بعد 237 روپے 2 پیسے کا ہو گیا تھا۔