سارہ نرم لہجے والی لڑکی تھی ۔۔ مشہور خاتون اینکر مہر بخاری اور مقتولہ سارہ کا آپس میں کیا رشتہ تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سارہ بہت مہربان اور ایک پیاری روح تھی۔ جی ہاں یہ الفاظ ہیں ملک کی مشہور صحافی مہر بخاری کے۔ جن کے ایک ٹویٹ نے ہلچل مچا دی ہے۔

9 2 2 300x141
وہ کہتی ہیں کہ میں اور سارہ کینیڈا کے کالج میں کلاس فیلو تھے۔ وہ ایک بہت ہی مہربان اور پیاری روح تھی، نرمی سے بولنے والی خاتون تھی اور یہ اس کی پہلی شادی تھی۔یہی نہی اس نے پوری دنیا کا سفر کیا، بہترین جگہوں پر کام کرتی رہی لیکن اب وہ ایک اچھا، مضبوط اور صحت مند گھر بنانا چاہتی تھیں۔
9 3 139x300
اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ مہر بخاری کی جانب سے مقتولہ سارہ کی انسٹاگرام پر کی جانے والی آخر یوسٹ شیئر کی گئی اور اس وقت مہر بخاری نے لکھا کہ وہ سمجھتی تھی کہ وہ سب کچھ ٹھیک کر لے گی۔


یاد رہے کہ یہ پوسٹ سارہ نے 12 ستمبر 2022 کو کی اور اس وقت انہوں نے ہاتھ میں ایک کتاب تھام رکھی تھی ارو ساتھ میں فارسی کے مشہور شاعر شمس تبریز کا قول بھی درج کیا تھا۔