زندگی بھر کی جمع پونجی لوٹ کر لے گئے ۔۔ صحافی دل برداشتہ ہوکر سڑک پر پھوٹ پھوٹ کر رو تے ہوئے کیا اپیل کر دی؟
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی میں لٹیروں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے جہاں عام لوگوں کا چین اور سکون برباد کردیا کہ ہر شخص گھر سے باہر نکلتے ہوئے ڈرتا ہے کہ کب کون کہاں لٹ جائے وہیں اب صحافی برادری بھی اس سے محفوظ نہیں رہی ۔ گذشتہ روز مشہور وی لاگر اور صحافی تنویر بہلیم کو فیڈرل بی ایریا صغیر سینٹر کے پاس لوٹ کر ان سے ان کا لاکھوں کا کیمرہ، لینسز، موبائل چھین لئے گئے، جس پر وہ دل برداشتہ ہوکر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
انہوں نے بتایا کہ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں وہ کسی فوڈ وی لاگ کے لئے صغیر سینٹر کے پاس پہنچے، جہاں وہ اپنے وی لاگ کے سلسلے میں اپنا کیمرہ وغیرہ نکال رہے تھے کہ 4 مسلح افراد آئے اور ان سے ان کا تمام سامان جس کی مالیت لاکھوں روپے تھی لوٹ کر لے گئے۔۔ یہ بتاتے ہوئے تنویر احمد بہلیم پھوٹ پھوٹ کر رونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ میں متوسط طبقے کا صحافی ہوں جہاں ایک ایک کیمرہ اور لینس لینے میں ہمیں پوری زندگی لگ جاتی ہے۔ لاکھوں کا یہ سامان میری کل جمع پونجی تھا۔ اور وہ چند منٹوں میں چھین کر لے گئے۔ اور اس پرایڈیشنل آئی جی صاحب یہ کہتے ہیں کہ کراچی والے تو کچھ کرتے ہی نہیں ہیں۔۔ سالوں کی محنت تھی۔ پوری زندگی کی کمائی تھی میری۔