ریما خان کو سمجھ ہی نہیں آ رہا تھا ۔۔ ریما جب ماہرہ خان سے ملی تو ان کے گارڈ نے کیا کیا، جو ویڈیو وائرل ہو گئی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے باڈی گارڈز بھی سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں، تاہم کچھ تو اپنی ذمہ داری اس حد تک نبھاتے ہیں، کہ بھول جاتے ہیں کہ سامنے کون ہے۔ایسا ہی کچھ ماہرہ خان کے ساتھ بھی ہوا جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اہم ایونٹ کے موقع پر اداکارہ ریما اور ماہرہ خان نے ایک دوسرے سے مصافحہ کیا۔تاہم مصافحہ کے دوران ریما اور ماہرہ اس حد تک گفتگو میں مگن تھے، کہ آس پاس کیا ہو رہا ہے، معلوم ہی نہ تھا۔
ایسے میں ماہرہ خان کے باڈی گارڈ نے اپنی ذمہ داریوں کو نہیں چھوڑا اور اداکارہ اور ریما خان کے درمیان جیسے ہی بات چیت ختم ہوئی تو باڈی گارڈ نے ہاتھ بیچ میں لا کر ماہرہ خان کی حفاظت کرنے کی کوشش کی۔اس منظر نے سوشل میڈیا پر توجہ تو حاصل کی تاہم چند صارفین یہ بھی خیال کرنے لگے کہ ماہرہ خان کے باڈی گارڈ نے ان کی حفاظت کے لیے ہاتھ رکھا۔