آپ نے خراب کیوں کھیلا۔۔ حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر محمد رضوان کی بیٹیوں نے باپ کی کلاس لے لی، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کیخلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملنے پر قومی ٹیم کے اسٹار بلے باز محمد رضوان کی بیٹیوں نے خراب کھیلنے پر باپ کی کلاس لیتے ہوئے سوالات کی بوچھاڑ کردی۔
13 2 6 300x166
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی بیٹیاں مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے متعلق سوال کررہی ہیں۔


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد رضوان کپتان بابر اعظم کو بتا رہے ہیں کہ ان کی بیٹیوں نے سوال کیا کہ کپ کس کو ملا، میں نے کہا کہ حارث رؤف کو ملا۔

13 3 4 300x166
جس پر بیٹیوں نے پھر سوال کیا کہ حارث رؤف کو کیوں ملا؟ تو میں نے جواب دیا کہ میں نے خراب بیٹنگ کی، بیٹیوں نے کہا کہ آپ نے خراب کیوں کھیلا۔ محمد رضوان نے اپنی بیٹیوں کی حارث رؤف سے ملاقات بھی کروائی۔


یاد رہے کہ کراچی میں ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد رضوان نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 67 گیندوں پر 88 رنز بنائے تھے تاہم انگلینڈ کیخلاف 19 ویں اوور میں کھیل کا پانسہ پلٹنے پر حارث رؤف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

13 4 3 300x166