اگر غصے پر کنٹرول نہیں تو شادی مت کرو، اداکارہ منال خان اپنی دوست سارہ انعام کے قتل پر بول پڑیں

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے غصے کو کنٹرول نہیں‌ کر سکتے تو شادی مت کرو، ساتھ میں اداکارہ نے لکھا کہ گھریلو تشدد کب ختم ہوگا؟ اسے اب ختم ہونا چاہیے .
سماجی رابطے کی سائیٹ انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ میری پیاری سہیلی سارہ کو اس کے شوہر نے بےدردی سے قتل کر دیا، اس کی عمر 37 تھی اور وہ زندہ دل انسان تھی، منال خان نے مزید لکھا کہ سارہ چاہتی تھی کہ وہ ماں بنے، اسے کتابیں پڑھنے سے بہت زیادہ رغبت تھی اور وہ اپنی فیملی سے بہت محبت کرتی تھی، اداکارہ نے لوگوں پر زور دیا کہ گھریلو تشدد کو رکنا چاہیے، شادی کرکے کسی کی زندگی کو جہنم میں مت دھکیلیں .


واضح رہے کہ اسلام آباد میں اپنے شوہر شاہنواز کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھیں اور اس کی 3ماہ پہلے شادی ہوئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں