عتیقہ اوڈھو اور منیب بٹ مریم اورنگزیب کی حمایت میں بول پڑے
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکار ہ اور پی ٹی ائی کی رکن عتیقہ اوڈھو اور اداکار منیب بٹ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کے خلاف مذمت کرتے ہوئے بول پڑے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سینئر اداکارعتیقہ اوڈھو نے اپنے انسٹاگرام پر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آئے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ۔ ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ “ہوسکتا ہے آپ کسی کی سیاست سے متفق نہ ہوں لیکن اس نوعیت کی ہراسانی سب کیلئے ناقابل قبول ہے، یہ قومی مسائل کا حل نہیں”۔انہوں نے کہا کہ “جب اوورسیز پاکستانی ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں تو دنیا بھر میں پاکستان کا تاثر خراب کرتاہے، وہ مسائل کے حل کے بجائے خود مسئلے کا حصہ بن رہے ہیں”۔
عتیقہ اوڈھو نے مزید لکھا کہ “میں اپنے دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ایسا ببچگانہ رویہ اختیار نا کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ کسی چیز سے خوش نہیں ہیں تو باوقار رہتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار ووٹنگ سے کریں”۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ “جذبات، ثبوت یا درست معلومات کی کمی کے بہاومیں بہہ نہ جائیں، ہمیشہ حقائق اور ثبوت رکھیں اور پھر قانون پر عمل کریں، ورنہ یاد رکھیں ان کے بغیر آپ پاکستان کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں”۔ عتیقہ اوڈھو نے اپنی پوسٹ میں مریم اورنگزیب کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
View this post on Instagram
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی ہمیشہ حمایت کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بھی اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں اداکار نے دو ٹوک الفاظ میں کہاکہ “یہ سراسر غلط حرکت ہے”۔انہوں نے کہا کہ “یہ کلچر پاکستانی سیاست کو کہیں نہیں لے کر جائے گا “۔
This is so wrong !
This culture will take Pak politics nowhere… https://t.co/JNRZHOP6Ya— Muneeb Butt (@muneeb_butt9) September 26, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں مریم اورنگزیب کو لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان نے کیفے اور سڑک پر انکے خلاف نعرے بازی کی اور انہیں ہراساں کیا گیا تھا اور ان سے نازیبا سوالات بھی کئے گئے ۔