معروف بھارتی اداکارہ کا شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف؛ بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکارہ رتن راجپوت نے شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا . گزشتہ روز رتن راجپوت نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ولاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں وہ بھی کاسٹنگ کاﺅچ کا نشانہ بن چکی ہیں .


انہوں نے بتایا کہ 14 سال پہلے جب میں نئی نئی ممبئی آئی تھی، تو میں ایک جگہ آڈیشن دینے گئی، جہاں 65 سال کی عمر کے آدمی نے مجھے کام کے بدلے جسمانی تعلق قائم کرنے کو کہا اور انکار کرنے پر بے عزتی کرکے مجھے نکال دیا .
اس شخص نے مجھ سے کہا کہ اپنے بال دیکھو، اپنی جلد دیکھو، اپنا لباس دیکھو، تمہاری پوری شکل و شباہت تبدیل ہونے والی ہے اور تمہیں ایک مکمل میک اوور کی ضرورت ہے، جس پر دو سے اڑھائی لاکھ روپے خرچ ہوں گے .

اداکارہ نے بتایا کہ اس آدمی نے کہا میں تم پر اتنی رقم کیوں خرچ کروں؟ اگر تم چاہتی ہو کہ میں تم پر یہ رقم خرچ کروں تو تمہیں مجھے اپنا ’گاڈ فادر‘ بنانا ہو گا اور مجھ سے دوستی کرنی ہو گی . رتن راجپوت نے بتایا کہ یہ سن کر میں حیران ہوئی اور کہا کہ تم میرے باپ کی عمر کے ہو، میں تم سے دوستی کیسے کر سکتی ہوں؟ میں آپ کی عزت کرتی ہوں اور آپ جو کہو گے میں کروں گی، یہ بات سن کر وہ آدمی غصے میں آ گیا اور کہنے لگا کہ میں کچھ بھی مفت نہیں کروں گا، یہاں صرف دوستیاں ہوتی ہیں . باپ بیٹی کے رشتے نہیں بنتے، اگر تم اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتی ہوں تو یہ ڈرامہ بند کرنا ہو گا .
انہوں نے بتایا کہ اس آدمی نے مجھ سے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر میری اپنی بیٹی بھی اداکارہ بننے کے لیے میرے پاس آئے گی تو میں اس کے ساتھ بھی جسمانی تعلق قائم کروں گا اور پھر اس پر رقم خرچ کرکے اسے اداکارہ بننے میں مدد دوں گا .
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس کی یہ باتیں سنیں تو مجھے ایک جھٹکا لگا اور میں فوراً وہاں سے نکل گئی، اس آدمی کے الفاظ آج بھی میرے ذہن میں گونجتے ہیں . رتن راجپوت کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں ایک ماہ تک کسی اور سے نہیں ملی، مجھے آج بھی اس شخص پر بہت غصہ ہے اور اگر وہ آج بھی میرے سامنے آئے گا تو میں اس کے منہ پر تھپڑ دے ماروں گی .

. .

متعلقہ خبریں