معروف بھارتی اداکارہ کا شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف؛ بھارت میں ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بھارتی اداکارہ رتن راجپوت نے شوبز انڈسٹری سے متعلق شرمناک انکشاف کردیا۔گزشتہ روز رتن راجپوت نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ولاگ اپلوڈ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اپنے کیریئر کے آغاز میں وہ بھی کاسٹنگ کاﺅچ کا نشانہ بن چکی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 14 سال پہلے جب میں نئی نئی ممبئی آئی تھی، تو میں ایک جگہ آڈیشن دینے گئی، جہاں 65 سال کی عمر کے آدمی نے مجھے کام کے بدلے جسمانی تعلق قائم کرنے کو کہا اور انکار کرنے پر بے عزتی کرکے مجھے نکال دیا۔
اس شخص نے مجھ سے کہا کہ اپنے بال دیکھو، اپنی جلد دیکھو، اپنا لباس دیکھو، تمہاری پوری شکل و شباہت تبدیل ہونے والی ہے اور تمہیں ایک مکمل میک اوور کی ضرورت ہے، جس پر دو سے اڑھائی لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس آدمی نے کہا میں تم پر اتنی رقم کیوں خرچ کروں؟ اگر تم چاہتی ہو کہ میں تم پر یہ رقم خرچ کروں تو تمہیں مجھے اپنا ’گاڈ فادر‘ بنانا ہو گا اور مجھ سے دوستی کرنی ہو گی۔رتن راجپوت نے بتایا کہ یہ سن کر میں حیران ہوئی اور کہا کہ تم میرے باپ کی عمر کے ہو، میں تم سے دوستی کیسے کر سکتی ہوں؟ میں آپ کی عزت کرتی ہوں اور آپ جو کہو گے میں کروں گی، یہ بات سن کر وہ آدمی غصے میں آ گیا اور کہنے لگا کہ میں کچھ بھی مفت نہیں کروں گا، یہاں صرف دوستیاں ہوتی ہیں۔ باپ بیٹی کے رشتے نہیں بنتے، اگر تم اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنا چاہتی ہوں تو یہ ڈرامہ بند کرنا ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ اس آدمی نے مجھ سے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر میری اپنی بیٹی بھی اداکارہ بننے کے لیے میرے پاس آئے گی تو میں اس کے ساتھ بھی جسمانی تعلق قائم کروں گا اور پھر اس پر رقم خرچ کرکے اسے اداکارہ بننے میں مدد دوں گا۔
اداکارہ نے بتایا کہ جب میں نے اس کی یہ باتیں سنیں تو مجھے ایک جھٹکا لگا اور میں فوراً وہاں سے نکل گئی، اس آدمی کے الفاظ آج بھی میرے ذہن میں گونجتے ہیں۔رتن راجپوت کا کہنا تھا کہ اس کے بعد میں ایک ماہ تک کسی اور سے نہیں ملی، مجھے آج بھی اس شخص پر بہت غصہ ہے اور اگر وہ آج بھی میرے سامنے آئے گا تو میں اس کے منہ پر تھپڑ دے ماروں گی۔

Recent Posts

ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان ویٹرنری ڈاکٹرز ایسوسی ایشن…

10 mins ago

ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا 2 کروڑ 83 لاکھ 5 ہزار 7 سو 77 روپے کا بجٹ منظور

سوراب(قدرت روزنامہ)ڈسٹرکٹ کونسل سوراب کا بجٹ اجلاس ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ، ممبران ڈسٹرکٹ…

23 mins ago

ژوب میں دہشتگردوں کا جواز بنا کر مقامی آبادیوں میں آپریشن قابل مذمت ہے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں ژوب میں دہشتگردی کے واقعات…

42 mins ago

حب، بوستان، تربت اور چمن میں صنعتیں لگائیں گے، علی حسن زہری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی…

46 mins ago

ماضی میں انتخابی نتائج نہ ماننے سے پاکستان دولخت ہوا، عبدالرحیم زیارتوال

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالرحیم زیارتوال نے آئی ٹی یونیورسٹی میں…

1 hour ago

بلوچستان میں 19مئی کے دوران بارش، 21مئی سے گرمی کی لہر کی پیشگوئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آج سے 19مئی کے دوران بارش جبکہ 21مئی سے…

1 hour ago