معروف پاکستانی اداکارہ نے ترکی میں خاموشی سے شادی کرلی؛ تصاویر وائرل

ترکی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ مریحہ صفدر نے ترکی میں خاموشی سے شادی کرلی ہے۔مریحہ صفدر نے ترک پائلٹ انسٹرکٹر الاس گوکسیک کے ساتھ شادی کی ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہیں۔

23 2 2 300x187

الاس گوکسیک کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں مریحہ نے شادی کے دن گرے رنگ کا بھاری کام والا عروسی جوڑا پہنا جبکہ الاس گوکسیک نے کالے رنگ کا تھری پیس سوٹ پہنا۔


وائرل تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے جبکہ مداح مریحہ اور ان کے شوہر کی زندگی کے نئے سفر کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔