صادق سنجرانی اور شیری رحمان میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور پی پی سینیٹر شیری رحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ دیکھنے میں آیا۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اسحاق ڈار کی ایوان بالا کی رکنیت کی حلف برداری کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ارکان کو چپ کرانے کی کوشش کی۔
اس دوران صادق سنجرانی نے کہا کہ شیری رحمان اس ایوان کی دادی ہیں، انہیں بولنے دیں۔
شیری رحمان نے اس پر فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی دادی ضرور ہوں لیکن ایوان میں کسی کی دادا گیری نہیں چلنے دوں گی۔صادق سنجرانی کی بات پر شیری رحمان کے برجستہ جواب پر ایوان میں قہقہے لگ گئے۔