ایک بھائی نے اسحاق ڈار کو بیرون ملک بھگایا اور دوسرا جہاز میں لے آیا،اپوزیشن لیڈر سینیٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے سیاسی مخالفین پر کڑی تنقید کی ہے۔ شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ ایک بھائی نے اسحاق ڈار کو باہر بھگایا اور دوسرا جہاز میں لے آیا۔اسحاق ڈار پر پاکستان کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزاد وسیم نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں طلب کرتی ہیں تو یہ لوگ بیمار ہوجاتے ہیں،ان لوگوں کی بیماری کا علاج صرف اقتدار ہے اور کچھ نہیں۔
انکا کہنا تھا کہ یہ ملک ایک خاندان کی جاگیر بنتا جا رہا ہے۔یہ جمہوریت نہیں یہ شاہی خاندان کے فیصلے ہیں۔ جبکہ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسحاق ڈار نے آئین اور قانون کے تحت حلف اٹھایا،آپ کو تنقید کا حق ہے لیکن حقائق کو مسخ نہ کریں۔
اس ملک میں آئین اور قانون کی پاسداری ہے۔ان لوگوں کے وزیراعظم بھی اشتہاری رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھایا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار سے حلف لیا۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسحاق ڈار کو مبارکباد دی۔سینیٹ کے اجلاس میں اسحاق ڈار نے بطور سینیٹر حلف اٹھایا۔اسحاق ڈار کی حلف برداری کے دوران اپوزیشن نے خوب شور شرابہ اور ہنگامہ آرائی کی۔ جبکہ اجلاس کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں۔
چیئرمین سینیٹ نے ارکان کو نشستوں پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں تحریک انصاف کے ارکان نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر اسحاق ڈار کیخلاف احتجاج کیا۔اپوزیشن ارکان نے چیئرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کیا،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سیکیورٹی کو طلب کرلیا۔اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کہا کہ روپے کی قدر کا نیچے گرنا بہت بڑا چیلنج ہے،کل رات کو ہم پہنچے ہیں اور ڈالر 10 روپے نیچے آ گیا۔10ڈالر نیچے آنے کا مطلب ہے کہ 1350 ارب روپے قرضے کم ہوگئے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

1 hour ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

1 hour ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

2 hours ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

2 hours ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

2 hours ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

2 hours ago