آئی ایم ایف کے ساتھ مقرر کردہ اہداف سیلاب کے ساتھ بہہ گئے

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مقرر کردہ اہداف سیلاب کے ساتھ بہہ گئے، پاکستان پر واجب الاادا قرضوں کو تلافی کے پیکج میں تبدیل کیا جائے،سیلابی بحران کے ہم ذمہ دار نہیں، 20 ملکوں کی ترقی کی قیمت 33 ملین پاکستانی چکا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان کی خارجہ پالیسی ترجیحات کے عنوان سے ویلسن سینٹر مذاکرے میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے شرکت کی، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب متاثرہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد کی داد رسی کی جائے، سیلاب سے آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی آبادی سے زائد لوگ متاثر ہیں، سیلاب سے متاثرہ افراد میں 6 لاکھ حاملہ خواتین بھی ہیں، متاثرین برسرروزگار تھے، لیکن سیلاب نے ان کو کنگال کردیا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ جو اہداف مقرر کیے تھے وہ سیلاب کے ساتھ بہہ گئے، پاکستان میں آنے والے بحران کے ہم قطعی طور پر ذمہ دار نہیں،سیلابی پانی سے وبائی امراض پھیلنے سے متاثرین کو شدید پریشانی ہے، 20 ملکوں کی ترقی کی قیمت 33 ملین پاکستانی اپنے جان ومال سے چکا رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پر کوئی معاشی اسٹرکچر کیوں نہیں ہے، آلودگی سے ذمے دار طاقتوں سے پاکستان میں تباہی کے ازالے کیلئے کہا جائے، پاکستان پر واجب الاادا قرضوں کو تلافی کے پیکج میں تبدیل کیا جائے، تاریخ میں یاد رکھا جائے گا کہ موسمیاتی تبدیلی معاملے پر انسانیت نے کیا اقدامات کئے؟ امریکا اور چین نے موسمیاتی تبدیلی پر مل کر کام نہ کیا تو دنیا کو نہیں بچایا جاسکتا۔
روس یوکرین جنگ کے موسم پر اثرات پڑ رہے ہیں، دنیا کو زمین کی بقاء کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی پر پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہوگا۔ موسمیاتی تبدیلی کیلئے امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہوگی اور سب کو سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے، عالمی سطح پر کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ صرف 0.8 فیصد ہے، کل کسی اور ملک کو موسمیاتی تبدیلی سے قدرتی آفت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے خود کو مبرا سمجھنے والے ممالک غلط فہمی کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے عالمی برادری موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان کو اس وقت انتہائی مشکل معاشی صورتحال کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے،
پاکستان میں 40 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، لاکھوں سیلاب متاثرین کو فوری خوراک اور ادویات کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کو خیموں اور مچھر دانیوں کی بھی اشد ضرورت ہے، سیلانی پانی میں وبائی امراض پھیلنے سے متاثرین کو شدید پریشانی ہے۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

14 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 hour ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago