جس بیگم صفدر اعوان نے اپنا آڈیو ویڈیو میوزک سنٹر کھولا ہوا تھا، اسکی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں‘ فیاض چوہان
لاہور(قدرت روزنامہ)ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جس بیگم صفدر اعوان نے اپنا آڈیو ویڈیو میوزک سنٹر کھولا ہوا تھا، اسکی اپنی آڈیوز نکل آئی ہیں۔آڈیو لیک یہی ہے کہ ‘ رانجھا رانجھا کردی نی میں آپے رانجھا ہوئی “۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان کا دعوی تھا کہ اس کے پاس ہر جج ، جرنیل اور سیاست دان کی آڈیوز موجود ہیں۔
اب بیگم صفدر اعوان کی آڈیوز نکل آئی ہیں تو اسکی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے آڈیو لیک کے متعلق کہا کہ”ابتدائے عشق ہے روتا ہے کیا، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا”. اسحاق ڈار کی وطن واپسی کے متعلق انکا کہنا تھا کی جس طریقے سے بھگوڑے اسحاق ڈار کو پاکستان واپس لایا گیا وہ ملک کے قانون کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
جس طریقے سے سحاق ڈار واپس آیا ہے وہ قابل افسوس ہے۔
اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔آج ملکی معیشت کا جو حال ہیاسکی جڑیں اسحاق ڈار نے ہی بوئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بھگوڑے اسحاق ڈار کو واپس لانے سے معیشت سدھرے گی نہیں بلکہ مزید برباد ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا واپس آکر وزیر خزانہ بننا ایسے ہی ہے کہ، “میر کیا سادہ ہیں بیمار ہوئے جس کے سبب، اسی عطار کے لونڈے سے دوا مانگتے ہیں” انہوں نے کہا کہ معیشت سدھارنی ہے تو عمران خان کو دو تہائی اکثریت سے واپس لایا جائے۔عمران خان ہی امید کی کرن ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔پی ٹی آئی کے ہر ورکر کا منشور ہے کہ ” صلح ہوگی جنگ ہوگی، عمران خان کے سنگ ہوگی۔