آرمی چیف کی محمد بن سلمان کو سعودیہ کا پہلا وزیراعظم بننے پر مبارکباد

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی طرف سے جاری ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کا وزیراعظم شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مملکت کا وزیر دفاع مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اسلامی دنیا میں مملکت کے منفرد مقام کو تسلیم کرتا ہے۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو وزیر اعظم کے عہدے پر تقرری کی مبارکباد دی، عربی زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نے لکھا کہ میں اپنے بھائی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو سعودی عرب کے وزیر اعظم کے طور پر تقرری کے موقع پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، میں ان کی کامیابی اور برادر ملک سعودی عرب کے لیے خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی قیادت میں مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہوں۔
بتاتے چلیں کہ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیر اعظم مقرر کر دیے گئے، جو کہ سعودی عرب میں جمہوری نظام کے نفاذ کے حوالے سے مملکت کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا قدم قرار دیا گیا ہے، جس کے تحت سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم کا تقرر کیا گیا ہے اور مملکت کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا پہلا وزیر اعظم مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی فرمانروا نے شاہی فرمان جاری کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے، سعودی آئین کی دفعہ 56 کے تحت مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مملکت کے پہلے وزیر اعظم کے تقرر کے بعد سعودی کابینہ میں بھی رد و بدل کیا جائے گا، کابینہ میں رد و بدل کو حتمی شکل دینے تک شہزادہ خالد بن سلمان مملکت کے وزیر دفاع کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب کے طاقتور ترین رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، شہزادہ محمد بن سلمان 2017 میں سعودی عرب کے ولی عہد مقرر کیے گئے تھے، محمد بن سلمان نے ولی عہد بننے کے بعد سعودی عرب میں کئی اصلاحات متعارف کروائیں اور سعودی ویژن 2030ء بھی پیش کیا، جس کا مقصد سعودی عرب کی معیشت کا تیل پر انحصار کم کر کے دیگر معاشی راہ داریوں کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کرنا ہے، سعودی ویژن 2030 پیش کرتے وقت سعودی عرب کے ولی عہد نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ سعودی حکومت کا تیل پر سے انحصار ختم کر دیا جائے گا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

5 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

5 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

5 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

6 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

6 hours ago