کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف اور میرا جی ایک ساتھ فلم میں نظر آئیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی نے بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا شکریہ ادا کیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میرا جی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ ازابیل کیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے میری اور میرے ڈائریکٹر قاسم کی بہت مدد کی، آپ نے دبئی میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دلوائی اور فلم کے حوالے سے سارا کام کروایا جس پر آپ کی بہت مشکور ہوں‘۔
ویڈیو میں میرا جی نے مداحوں کو یہ بھی بتایا کہ ازابیل کیف ان کی ٹیم کا حصّہ ہیں اور جلد ان کی فلم میں ایک اہم کردار کے ساتھ جلوا گر ہوں گی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


تاہم انہوں نے مذکورہ فلم کے حوالے سے مزید معلومات اور فلم کا نام نہیں بتایا ہے۔