بابر اعظم اور نسیم شاہ کا نیٹ میں آمنا سامنا

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ پریکٹس سیشن کے دوران آمنا سامنا ہوگیا۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے بابر اعظم نے نسیم شاہ کی فاسٹ بالنگ کا بھرپور سامنا کیا۔
اس دوران انہوں نے کور ڈرائیوز، فرنٹ فٹ اور بیک فٹ پر جاکر شاٹس کھیلے۔


ایک موقع پر بابر اعظم کو نسیم شاہ کی تیز بالنگ پر شاٹ کھیلنے میں مشکل بھی پیش آئی۔ بابر اعظم جو شاٹ کھیلنا چاہ رہے تھے وہ نہ کھیل سکے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اس وقت 2-2 سے برابرہے۔سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں شیڈول ہے۔