کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا فاسٹ بالر نسیم شاہ کے ساتھ پریکٹس سیشن کے دوران آمنا سامنا ہوگیا . کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نیٹ پریکٹس کرتے ہوئے بابر اعظم نے نسیم شاہ کی فاسٹ بالنگ کا بھرپور سامنا کیا .
اس دوران انہوں نے کور ڈرائیوز، فرنٹ فٹ اور بیک فٹ پر جاکر شاٹس کھیلے .
🎤🆙 When it was @babarazam258 🆚 @iNaseemShah in the nets in Karachi 🔊🤩#PAKvENG | #UKSePK pic.twitter.com/axXC1py6Zj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 27, 2022
ایک موقع پر بابر اعظم کو نسیم شاہ کی تیز بالنگ پر شاٹ کھیلنے میں مشکل بھی پیش آئی . بابر اعظم جو شاٹ کھیلنا چاہ رہے تھے وہ نہ کھیل سکے . واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اس وقت 2-2 سے برابرہے . سیریز کا پانچواں میچ آج لاہور میں شیڈول ہے .