میگھن مارکل کا ملکہ الزبتھ دوم سے جھگڑوں کا آغاز شادی سے قبل ہی ہوگیا تھا

برطانیہ(قدرت روزنامہ)ملکہ الزبتھ دوم اور ڈچس آف سسیکس میگھن مارکل کے جھگڑے 2018 میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شادی سے قبل ہی شروع ہوگئے تھے۔یہ انکشاف شاہی ماہرین کیٹی نکول نے اپنی آنے والی کتاب ’دی نیو رائلز‘ میں کیا ہے۔
کیٹی نکول نے اپنی نئی کتاب میں آنجہانی ملکہ اور میگھن مارکل تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کا پہلا جھگڑا شاہی شادی کے انتظامات کے حوالے سے ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ میگھن مارکل ونڈسر کیسل میں شادی کے انتظامات کے دوران شاہی ملازمین کے رویے سے پریشان ہوگئی تھیں جس پر ملکہ نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا تھا کہ ’میگھن، اس خاندان میں ہم لوگوں سے ایسے بات نہیں کرتے‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ میگھن مارکل نے مبینہ طور پر ملکہ کو اپنے عروسی لباس سے بھی حیران کر دیا تھا۔