مفتاح اسمٰعیل کی قسمت پر مہر لندن میں ہونے والی تین اہم میٹنگز میں لگی
لندن (قدرت روزنامہ) اسحاق ڈار نے سینیٹ آف پاکستان کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے ۔ حلف اٹھانے سے ان کے مفتاح اسمٰعیل کی جگہ پاکستان کا نیا وزیر خزانہ بننے کی راہ ہموار ہو گئی ۔سینٹرل لندن کے ایک اپارٹمنٹ میں ہونے والی تین اہم میٹنگزمیں ان کی قسمت پر مہر لگائی گئی ۔ اسحٰق ڈار اور مفتاح اسمٰعیل کیلئے ذاتی طور پر اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حکومت کیلئے یہ ایونٹس بڑا موڑ ہیں ۔ اسحٰق ڈار نے اسلام آباد میں سینیٹر کی چیثیت سے حلف اٹھایا جبکہ مفتاح اسمٰعیل اپنی اہلیہ کے ساتھ بدستور لندن میں موجود ہیں۔
مفتاح اسمٰعیل ایشو کے حوالے سے پہلی میٹنگ وزیراعظم شہباز شریف کی لندن سے نیویارک روانگی سے قبل ہوئی تھی یہ میٹنگ مسلم لیگ ن سپریمو نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف اور اسحٰق ڈار کے مابین ہوئی تھی اور ان میٹنگز کی لوکیشن کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ سابقہ تمام میٹنز کے برعکس اس ایشو پر تین میٹنگز میں س پہلی میٹنگ حسن نواز شریف کے دفتر میں نہیں بلکہ اسلام آباد کے بلینیئر پاکستانی تاجر جواد سہراب ملک کے اپارٹمنٹ میں ہوئی تھی۔
دوسری میٹنگ ہفتے کو شریف برادران‘ اسحٰق ڈار اور کچھ دیگر کے درمیان اسی اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ ملاقات خفیہ مقام پر ہو رہی ہے لیکن اپارٹمنٹ کے پردے اور فرنیچر اس بات کا عندیہ دے رہے تھے کہ یہ ایون فیلڈ فلیٹس‘ اسحٰق ڈار کے گھر یا حسن نواز کے دفتر میں نہیں ہے۔ میڈیا ہفتے کو پی ایم ایل این کے لیڈرز کی موومنٹ کو ٹریک کرنے کیلئے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف لوکیشنز پر بھاگتے رہے۔ جب نواز شریف اور شہباز شریف کی ایک دوسرے سے سرگوشیوں کی تصاویر سامنے آئیں اور دوسری تصویر میں ایک وسیع کمرہ دکھایا گیا جس میں ایک اونچی عمارت میں تین فریم میں اسحٰق ڈار موجود تھے۔ .
جلد ہی یہ بات سامنے آگئی کہ یہ میٹنگ جواد سہراب ملک کے اپارٹمنٹ میں ہوئی جو سینٹرل لندن کے مہنگے علاقے میں فلیٹس کے ایک بڑے بلاک میں واقع ہے جس میں زیادہ تر مڈل ایسٹ کے عرب اور روسی باشندے آباد ہیں ۔اتوار کو تیسری اور آخری میٹنگ بھی اسی اپارٹمنٹ میں ہوئی جس میں مفتاح اسمٰعیل ‘ مریم اورنگزیب اور ملک احمد خان نے بھی شرکت کی اسی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اسحٰق ڈار منگل کو وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھانے کیبلئے وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ جہاز میں جائیں گے۔