افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کر نے یا نہ کرنے کا فیصلہ کو ن کرے گا؟ وزیر داخلہ شیخ رشید نے بتادیا
وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے افغان مہاجرین کا انتظام کیا ہے اور نہ ہی کوئی آرہا ہے،طورخم اور چمن بارڈر بالکل پرسکون ہے،سیکیورٹی کے لیے آرمڈ فورسز اور تمام ادارے الرٹ ہیں، تمام ایئرپورٹس اوربارڈرزپرامیگریشن کیلئے عملہ موجودہے،اب تک 613 پاکستانیوں کوافغانستان سے واپس لایاجاچکاہے اورطورخم سے کابل تک تمام راستہ کلیئرہے، 2 روزمیں تمام پاکستانیوں کوافغانستان سے واپس لائیں گے جبکہ60 سے 70 غیرملکی صحافیوں کوبھی چارٹرطیارے سے پاکستان لانا ہے . سفارتکاروں کوٹرانزٹ ویزہ دے رہے ہیں اور سفارتکارایئرپورٹس سے ہی اپنے ممالک میں چلے جائیں گے . انہوں نے مزید کہا کہ ہر کرپٹ شخص کی کوشش ہوتی ہے کہ ملک سے بھاگ جائے،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ویزا پراسیس ایک دن میں مکمل کیا جائے، عزاداروں سے اپیل ہے کہ محرم الحرام میں کورونا ایس اوپیزکاخیال رکھیں . . .