ایکتا کپور کا چنکی پانڈے سے شادی کی خواہش کا اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت کی معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار ایکتا کپور نے اداکار چنکی پانڈے کے لیے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے . چنکی پانڈے کی سالگرہ کے موقع پر ایکتا کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے چنکی سے ماضی میں کی جانے والی محبت کا اقرار کیا .



ایکتا کپور نے ایک تصویر شیئر کی اور لکھا ‘ کئی سالوں پہلے اگر چنکی میری بات کا جواب دیتے تو آج میں بھی بالی وڈ اداکار کی بیوی ہوتی . خیال رہے کہ اس سے قبل فلم ساز فرح خان اور اداکارہ ملائکہ اروڑا بھی چنکی پانڈے سے ماضی میں محبت کرنے کا اعتراف کرچکی ہیں .
چنکی پانڈے 1998 میں بھاونا پانڈے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور دونوں کی بیٹی اننیا پانڈے کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں .

. .

متعلقہ خبریں