اس آڈیو کے بعد بھی عمران خان یو ٹرن لے سکتے ہیں،عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ اس آڈیو کے بعد بھی عمران خان یو ٹرن لے سکتے ہیں . وزیراعظم سے مطالبہ کرتی ہوں کہ جو کمیٹی بنائی جائے اس میں عمران خان کو بھی بلایا جائے،شوکت ترین معیشت کا بیڑہ غرق کر کے گئے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق عظمٰی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ القادر یونیورسٹی،فارن فنڈنگ،آٹا اور چینی چوری کا جواب کیوں نہیں دیا جاتا .
عمران خان نے بیرونی سازش کے معاملے پر ڈرامہ کیا . پی ٹی آئی وجہ سے آئی ایم ایف ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں تھا . رہنما مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ عمران خان آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ ہم نے سائفر کے ساتھ کھیلنا ہے . پہلے بھی کہا تھا عمران خان ایک سراب ہے .
عمران خان نے کہا کہ مجھے امریکا نے سازش سے نکال دیا . اس وقت کا وزیراعظم کس طرح عوام کو بے قوف بنا رہا تھا .

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی فیملی میں عمران خان کے دور میں 60 فیصد مشینری آچکی تھی . مریم نواز پی ٹی آئی والوں کے اعصاب پر سوار ہیں . یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی سائفر سے متعلق اعظم خان کے ساتھ آڈیو لیک ہو ئی ہے . مبینہ آڈیو میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ امریکا کا نام نہیں لینا،بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی .
اعظم خان کہتے ہیں کہ میں سوچ رہا اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں . آپ کو یاد تو ہے آخر میں ایمبیسڈر نے لکھا تھا ڈیمارچ کر لیں . وہ میں منٹس بنا لوں گا کہ فارن سیکرٹری نے یہ چیز بنا دی ہے،بس اس کا یہ کام ہو گا،اس کا اینلیسز ادھر ہی ہو گا . پھر انلیسز اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ پر ہوں،اینلسسز یہ ہو گا کہ یہ تھریٹ ہے .
ڈپلومیٹک لینگوئج میں اسے تھریٹ کہتے ہیں،دیکھیں منٹس تو پھر میرے ہاتھ میں ہیں،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے . اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز کی آڈیوز بھی لیک ہوئی تھی . لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر مریم نواز فنڈز کی کمی کا بہانہ بنا کر تحریک انصاف حکومت کے صحت کارڈ منصوبے کو بند کرنے کا مشورہ دے رہی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں