کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے، الیکشن کمشنر سندھ
کراچی (قدرت روزنامہ)صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔اپنے جاری کردہ بیان میں صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کے ترجمان نے کہا کہ کراچی ڈویژن میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 237 ملیر اا اور این اے 239 کورنگی کراچی میں 16 اکتوبر 2022 اور بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر 2022 کو ہونگے۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد ڈویژن میں جونہی حالات بہتر ہو نکلے تو وہاں بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کا انعقاد جلد کرایا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک انتخابات نہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر سندھ نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں تمام تیاریاں جاری ہیں۔