اداکارہ علیزے شاہ کا نیا ٹیلنٹ سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کی گانا گنگنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔حال ہی میں معروف اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام کی اسٹوری پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
21 2 1 166x300
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کینیڈین گلوکارہ ایلے سیاکیرا کا (Scars to Your Beautiful) گانا گنگنا رہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ علیزے شاہ کی آواز بہت اچھی ہے، ایک صارف نے تو انکو گلوکارہ بننے کا مشورہ بھی دے دیا۔
اس سے قبل علیزے شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کی تھیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

21 3 5 240x300

21 4 2 240x300

21 5 2 240x300
شئیر کی گئی تصاویر میں اداکارہ آسمانی رنگ کی میکسی زیب تن کی ہوئی تھیں ساتھ میں انہوں نے اپنے بال بھی کھولے ہوئے تھے جس میں وہ اور بھی زیادہ حسین لگ رہی تھیں۔وائرل تصاویر میں علیزے شاہ ایک گڑیا لگ رہی تھیں اور مداحوں کی جانب سے انکی خوبصورتی کی تعریفیں کی جارہی تھیں۔
گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے شاہ نے مداحوں کی فرمائش پر ایک بار پھر اپنا وزن بڑھایا تھا۔علیزے شاہ نے اپنے تصدیق شدہ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔


علیزے شاہ کے وزن میں اچانک کمی کی وجہ سے لوگوں نے ان کو بہت زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جس وجہ سے اداکارہ نے ان لوگوں کے لیے ایک ویڈیو شئیر کی تھی جو ان سے وزن بڑھانے کا کہہ رہے تھے۔
ویڈیو میں اداکارہ غائبانہ طور پر ڈونٹ کھاتی ہیں اور اس سے انکا چہرہ موٹا ہوجاتا ہے اور وہ ان لوگوں کو مخاطب کر کے کہتی ہیں کہ اب خوش ہوجائیں میں موٹی ہوگئی۔واضح رہے کہ معروف اداکارہ متعدد ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔