خراٹے لینے والوں کو کون سی خطرناک بیماری ہوسکتی ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر لوگ سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں لیکن انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ یہ خراٹے انکو جان لیوا بیماری میں مبتلا کر سکتے ہیں . حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو خراٹے لیتے ہیں ان میں کینسر جیسے جان لیوامرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .


محققین کا کہنا ہے کہ او ایس اے یعنی رات کو سوتے میں سانس رکنے کے عمل کے شکار افراد جو اس کے باعث خراٹے لیتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے . اس کے علاوہ جیسے جیسے عمر میں اضافہ ہوتا ہے تو خراٹوں کی وجہ سے ہی ذہنی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے .
محققین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال کرنے والے، موٹاپے یا ذیابیطس کے شکار ہوتے ہیں ان میں او ایس اے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے . چونکہ ایک انسان مسلسل آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے خراٹے لیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب زیادہ وقت تک آکسیجن کی کمی کا شکار رہتا ہے تو اس میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے .

. .

متعلقہ خبریں