اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اکثر لوگ سوتے ہوئے خراٹے لیتے ہیں لیکن انہیں اس بات کا علم ہی نہیں کہ یہ خراٹے انکو جان لیوا بیماری میں مبتلا کر سکتے ہیں۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ لوگ جو خراٹے لیتے ہیں ان میں کینسر جیسے جان لیوامرض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ او ایس اے یعنی رات کو سوتے میں سانس رکنے کے عمل کے شکار افراد جو اس کے باعث خراٹے لیتے ہیں ان میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس کے علاوہ جیسے جیسے عمر میں اضافہ ہوتا ہے تو خراٹوں کی وجہ سے ہی ذہنی صلاحیت بھی کم ہو جاتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال کرنے والے، موٹاپے یا ذیابیطس کے شکار ہوتے ہیں ان میں او ایس اے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔چونکہ ایک انسان مسلسل آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے خراٹے لیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ جب زیادہ وقت تک آکسیجن کی کمی کا شکار رہتا ہے تو اس میں کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…