الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے، شیخ رشید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لکھا کہ ڈار بھی خوار ہوگا اور الیکشن وقت سے پہلے ہوں گے۔
ڈار بھی خوار ہوگا الیکشن وقت سے پہلے ہوں گئےبجلی آٹا گیس عوام کا مسئلہ ہےآڈیو وڈیو اِن کی سیاست کو لے ڈوبے گی جو آڈیو ویڈیو کا یہ کام کرتے تھے اُس میں خودپھس گئے ہیں15اکتوبر سے 15 تک نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گئے آج 2 بجےمظفر آباد پریس کلب میں پریس کانفرس سے خطاب کروں گا
جاری کردہ ٹوئٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید لکھتے ہیں کہ بجلی آٹا ،گیس ، عوام کا مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈیو وڈیو اِن کی سیاست کو لے ڈوبے گی کیونکہ جو آڈیو ویڈیو کا یہ کام کرتے تھے وہ اُس میں خود پھس گئے ہیں۔شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 15اکتوبر سے 15 تک نومبر تک تمام اہم فیصلے ہو جائیں گئے۔
دوسری جانب مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکتوبر بہت اہم مہینے ہے پندرہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک اہم فیصلے ہوجائیں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کوئی صوبائی سٹیس آزاد کشمیر کو نہیں دیا جا سکتا یہ آزادی کا بیس کیمپ ہے ، میں جد و جہد آزادی کا سپاہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو گئی ہے جبکہ اسحاق ڈار کو خوار کرنے کے لئے لایا گیا ہے۔