عمران خان کی آڈیو لیک سے ’سازش کابیانیہ‘ پھر بےنقاب ہوگیا، شیری رحمٰن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا عمران خان کی آڈیو لیک پر اپنے ردِعمل میں کہنا ہے کہ امریکی سائفر کے متعلق عمران خان کی آڈیو لیک سے ’سازش کا بیانیہ‘ پھر بےنقاب ہوگیا . شیری رحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’عمران خان سائفر کے مواد کا من پسند مطلب نکالنے کا منصوبہ بنا رہے تھے‘ .


اُنہوں نے سوال اُٹھایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ ہم اب سائفر پر ’کھیلیں‘ گے، اگر یہ سازش تھی تو عمران خان ’کھیلنے‘ کی منصوبہ بندی کیوں کر رہے تھے؟


اُنہوں نے کہا کہ ’عمران خان سائفر کے معاملے پر 6 ماہ سے سیاست کر رہے ہیں‘ . اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آڈیو لیک ایک ثبوت ہے کہ عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا‘ . شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ’تحریک انصاف نے معمولی سائفر کو بنیاد بنا کر پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچایا گیا اور سازش کی گئی‘ .
اُنہوں نے کہا کہ’ثابت ہو گیا مفروضی بیرونی مداخلت کا بیانیہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے‘ . اُنہوں نے مزید کہا کہ ’عمران خان نے ملک اور خارجی مفادات کو اپنی سیاست کی نذر کیا‘ . وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی سیاست بچانے کے لیے ملک کے خلاف سازش کی، وہ پاکستان کے مجرم ہیں‘ .

. .

متعلقہ خبریں