اپنے تمام دوستوں کو ضرور بتانا میں کتنا برا اور مطلبی ہوں، ڈوین جانسن

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن کا اپنی مداح سے ملنے کا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ڈوین جانسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداح سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی جو 2 گھنٹے سے ان کا انتظار کررہی تھی۔
ہالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ مداحوں سے ملنا اور ان کا خیال رکھنا ہمیشہ ہی شہرت کا سب سے بہترین حصہ رہے گا۔ڈوین جانسن نے اپنی مداح کی تعریف اور شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’تم ضرور اپنے تمام دوستوں کو جا کر بتانا کہ میں کتنا برا اور مطلبی انسان ہوں۔
کم عمر مداح ڈوین جانسن سے ملاقات کے دوران بہت زیادہ خوش دکھائی دی۔اس موقع وہ بہت زیادہ جذباتی ہوکر کانپنے لگی تو ڈوین جانسن نے اسے فوراً تسلی دی۔اداکار نے اس موقع پر اپنی مداح سے اس کی تعلیم اور گریڈز سے متعلق سوال کئے اور اس کے ساتھ سیلفی بھی لی۔


ڈوین جانسن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس پوسٹ کو بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔