عالیہ بھٹ کتنے بچوں کی خواہشمند ہیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کا پرانا انٹرویو ایک بار پھر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔عالیہ بھٹ نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں بچوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں دو بیٹوں کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
اداکارہ اور ان کی بیسٹ فرینڈ اکانشا کی ایک پرانی ویڈیو جس میں وہ دونوں’آپ اپنے بہترین دوست کو کتنی اچھی طرح جانتے ہیں‘ سیشن کے دوران ایک دوسرے کے بارے میں کچھ سوالوں کے جواب دیتے نظر آرہی ہیں۔
اس سیشن کے دوران اکانشا سے ایک سوال پوچھا گیا کہ’عالیہ بھٹ کو کتنے بچے چاہیے؟‘اکانشا نے اس سوال کے جواب میں بتایا کہ’عالیہ بھٹ کو دو بیٹے چاہئیں؟‘
جس پر عالیہ بھٹ نے تھوڑا سا شرماتے ہوئے ہاں میں سر ہلایا اور کہا کہ’جی، بالکل میں ایسا ہی چاہتی ہوں‘۔واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی اور اب اس خوبصورت جوڑی بہت جلد اپنے پہلے بچے کا استقبال کرنے والی ہے۔