مسقط (قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات اور عمان نے مسافر ٹرین کے ذریعے دونوں ممالک کو جوڑنے کے معاہدے پر دستخط کردیئے، 200 کلومیٹر فی گھنٹہ اسپیڈ سے چلنے والی مسافر ٹرینیں ابوظہبی کو مسقط کے شمال میں صحار سے جوڑ یں گی۔ دی نیشنل نے رپورٹ کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور عمان کو ایک تاریخی تعاون کے معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان مال برداری اور مسافروں کو لے جانے کے لیے ریل نظام کے ذریعے منسلک کیا جانا ہے، مسافر ٹرینیں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔
عمان نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس معاہدے میں متحدہ عرب امارات کی موجودہ فریٹ سروسز لائن کو صحار بندرگاہ سے جوڑنا بھی شامل ہے، جو سلطنت کی گہرے سمندر کی بندرگاہ ہے، عمان ریل اور اتحاد ریل ریلوے نیٹ ورک کو متعارف کرانے اور چلانے کے لیے ایک مشترکہ کمپنی قائم کریں گے، کمپنی تقریباً 1.16 بلین عمانی ریال ( 3 بلین ڈالر ) کی سرمایہ کاری حاصل کرے گی۔
اتحاد ریل کے چیف ایگزیکٹیو شادی ملک نے کہا کہ یہ معاہدہ ایک پائیدار منصوبے کے لیے ایک اسٹریٹجک روڈ میپ پیش کرتا ہے جو متحدہ عرب امارات اور عمان کے درمیان ٹھوس تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں خلیجی ممالک کے درمیان ریل نیٹ ورک کا یہ اعلان یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر عمان پہنچنے کے بعد سامنے آیا، جہاں دونوں ممالک کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 16 معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں، جن میں توانائی، نقل و حمل، مواصلات اور لاجسٹکس، سمندری نقل و حمل اور صنعت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے معاہدے شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور عمان کے حکمران سلطان ہیثم نے منگل کے روز بات چیت کی جس کا مرکز ایک محفوظ اور مستحکم خطے کے لیے دونوں رہنماؤں کا مشترکہ وژن تھا جو پائیدار ترقی کو فروغ دیتا ہے اور ترقی کرتی ہوئی معیشت کی حمایت کرتا ہے، ان مذاکرات کے بعد رہنماؤں نے ون آن ون سیشن بھی کیا۔
میں خود توشہ خانہ کیس میں سزا کے طریقہ کار سے متفق نہیں ہوں، نیب…
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی منصوبوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا اپنی تعیناتی کے معاملے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کلونجی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا جسے مختلف کھانوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے 6 رکنی آئینی بینچ نے اپنی پہلی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ٹیکس کے ملکی نظام کو…