لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعلٰی پنجاب اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے آڈیو لیکس کے معاملے پر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا،انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کردیا۔سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا گیا۔ حمزہ شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہا کہ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔
سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے،عمران خان سیاسی مفاد کیلئے ملکی مفادات سے کھیلے ہیں۔
قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر آڈیو درست ہے تو عمران خان کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے۔
انہوں نے قوم کو گمراہ کرنے کیلئے امریکی سازش کا بیانیہ بنایا۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کوئی قومی مفاد کے خلاف بات کرے ریکارڈ پر آجائے تو کہے کہ کارروائی نہ کی جائے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو پہلے سیاسی طور پر ختم کرنا چاہے،سیاسی فتنے کو سیاسی طور پر ختم نہیں کریں گے تو وہ باقی رہے گا۔عمران خان کی اصلیت آہستہ آہستہ سب پر کھل رہی ہے۔دونوں کی آڈیو سب نے سنی ہے،چیئرمین پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلاناچاہتے ہیں،انکی ہنڈیا بیچ چوراہے پر پھوٹی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان خود کہہ رہے تھے کہ میری ایک ویڈیو میں میری کردار کشی کریں گے۔
عمران خان نے یونیورسٹی میں ز ہر اگلا،عمران خان تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔قوم کو تقسیم اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔اگر فتنے اور فساد کو نہ روکا گیا تو یہ ملک کو بڑے سانحے سے دوچار کرے گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان جھوٹ اور فراڈ پر سیاست کر رہے ہیں اور وہ ملک دشمن ایجنڈے پر کاربند ہیں۔سربراہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت اور کلچر کو تباہ کر دیا ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…