راج کمار ہیرانی نے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو بڑی فلم قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے صف اول کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے دی لیجنڈ آف مولاجٹ کو بڑی فلم قرار دے دیا۔انہوں نے فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دی لیجنڈ آف مولاجٹ ایک بڑی فلم لگ رہی ہے۔
منا بھائی ایم بی بی ایس۔تھری ایڈیٹس ۔سنجو اور پی کے جیسی سپر ہٹ فلموں کے ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی نے فلم کی کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔جیو فلمز کی پیش کش۔پروڈیوسر عمارہ حکمت اور نئی نسل کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کی شاہکار فلم مولاجٹ کی ریلیز کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں ہیں ۔
فلم 13 اکتوبر 2022 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی مرکزی کاسٹ میں شامل سپر اسٹارز کو پاکستانی ڈراموں اور فلموں کے علاوہ بالی وڈ موویز میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔فلم کے ہیرو فواد خان۔فلم بینوں کو دی لیجنڈ آف مولاجٹ کی ریلیز کا بے قراری سے انتظار ہے۔