(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کشمیر پریمیئر لیگ میں راولا کوٹ ہاکس کے کپتان شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کے کے پی ایل کے پہلے چیمپئن بننے پر کہا کہ یہ جیت ان کی زندگی کی ایک یادگار جیت ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ مجھے اپنے کھلاڑیوں اور عملے پر فخر ہے، یہ میرے لیے ایک یادگار جیت ہے۔
کپتان راولاکوٹ ہاکس نے کہا کہ کے پی ایل ایک حیرت انگیز طور پر منظم ایونٹ تھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگلے سال کے پی ایل مزید بڑا اور بہتر ہوگا۔
شاہد آفریدی نے پاکستان آرمی کی شاندار حمایت پر ان کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔
ایونٹ کا فائنل جیتنے کے بعد شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹرافی جو آج ہم جیتے ہیں یہ کشمیر کے لوگوں کیلئے ہے اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کیلئے ہے۔
پشاور (قدرت روزنامہ ) الیکشن ٹریبونل نے انتخابی نتائج کیخلاف دائر درخواستوں میں فریقین کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی…
لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خوشاب جوہر آباد میں جھولا گرنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی مست نینوں والی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار…
میلبورن (قدرت روزنامہ )آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ…
نئی دہلی (قدرت روزنامہ )پورا دن کچھ گھنٹوں کی دستیاب بجلی جبکہ ہزاروں کا بجلی…