عمران خان کا مخالفین کو زوردار باؤنسر ۔۔۔اہم شخصیت نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سیاسی محاذ پر ایک اور کامیابی، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق اتحادی جماعت کی اہم وکٹ گرا دی۔تفصیلات کے مطابق مخدوم فضل حسین جی ڈی اے چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے،

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مخدوم فضل نے بنی گالہ میں ملاقات کی اور باقاعدہ تحریک انصاف کا حصہ بن گئے۔ واضح رہے کہ مخدوم فضل کا تعلق مٹیاری سے ہے اور جی ڈی اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑچکے ہیں ، جی ڈی اے پچھلی حکومت میں تحریک انصاف کی اتحادی تھی۔