بینکوں کے حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، رپورٹ طلب
لاہور (قدرت روزنامہ) بینکوں کے حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رپورٹ طلب کر لی۔تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں میں امپورٹرز کی ایل سی مارکیٹ ریٹ سے 5 تا 8 روپے فی ڈالر زائد کھولنے کے معاملے پر روپورٹ طلب کر لی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں بینکوں کے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔
بینکوں کے اس اقدام سے کاروباری طبقے کو کروڑوں روپے اضافی ادائیگی کرنا پڑی۔بینکس حکام نے ڈالر کی مصنوعی قلت پیدا کر کے مارکیٹ سے مہنگی ایل سی کھولیں، اور ایل سیز کھولنے پر امپورٹرز سے ناجائز کروڑوں روپے کمائے، یہ دھندہ کئی ہفتوں تک جاری رہا۔
اپٹما سربراہ گوہر اعجاز وزیر اعظم سے پہلے ہی انکوائری کا مطالبہ کر چکے ہیں، بینکوں نے ڈالرائزینشن سے اربوں روپے منافع کمایا، یہ سارا بوجھ ہماری معیشت اور روپے پر ڈالا گیا تھا۔گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیر خزانہ کے لیے یہ ٹیسٹ کیس ہے، صنعت کار اور تاجر آڈٹ انکوائری کو سراہتے ہیں۔