بختاور بھٹو کا آصف زرداری کی ناساز طبیعت سے متعلق اہم ٹوئٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی جانب سے والد کی ناساز طبیعت سے متعلق اہم ٹوئٹ کیا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آصف زرداری کو کورونا وائرس کی چند علامات کا سامنا ہے، ان کے پھیپھڑوں کے قریب دوبارہ پانی جمع ہوگیا ہے، اسی وجہ سے آصف زرداری سیلاب کے دوران نظر نہیں آ رہے مگر ان کے بچے (جیالے، کارکنان) سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔


بختاور بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں سب کے پیغامات اور دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت بگڑنے کے سبب اِنہیں کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم کی سربراہی میں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے آصف زرداری کا معائنہ کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر کے پھیپڑوں کا آپریشن اور دیگر ٹیسٹ آج کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ایک ماہ سے زائد عرصے سے علیل ہیں۔