بشریٰ انصاری کی نئی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تنازع کھڑا کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کے ستارے ان دنوں گردش میں دکھائی دے رہے ہیں۔ایک جانب کینیڈا میں منعقدہ ایوارڈ شو میں نامناسب لباس زیب تن کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق جب سینئر فنکار اپنی ثقافت کو بھول جائیں گے تو نئے آنے والے بھی ایسا ہی کریں گے۔ابھی یہ تنازع ختم نہیں ہوا تھا کہ ان کی ایک نئی ویڈیو سامنے آگئی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بشریٰ انصاری کم عمر ، جوان اور گورا دکھنے کے لیے ٹریٹمنٹ کروا رہی ہیں اور صارفین کو بھی حسین اور گورا دِکھنے کے لیے ٹریٹمنٹ کروانے کا مشورہ دے رہی ہیں۔ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے سینئر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ان سے خوبصورتی کے معیار دریافت کرنے لگے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصّہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کر رہی ہیں۔بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر انہیں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز سے بھی نواز گیا۔